ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پارلیمنٹ ویڈیو گرافی معاملہ:آپ رکن بھگونت مان نے لوک سبھا کمیٹی سے غیر مشروط معافی مانگی

پارلیمنٹ ویڈیو گرافی معاملہ:آپ رکن بھگونت مان نے لوک سبھا کمیٹی سے غیر مشروط معافی مانگی

Wed, 30 Nov 2016 20:57:08  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد،30/نومبر (ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی (آپ)کے ایم پی بھگونت مان نے سوشل میڈیا پر پارلیمنٹ ہاؤس کا ویڈیو جاری کرنے کے معاملے میں لوک سبھا کمیٹی سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔کمیٹی نے بھگونت مان کو سوشل میڈیا پر پارلیمنٹ کا ویڈیو فوٹیج ڈالنے کے معاملے کی تحقیقات میں مجرم پایا تھا۔لوک سبھا کمیٹی کے صدر کریٹ سومیا نے کہاکہ مان مجرم پائے گئے ہیں، انہوں نے اب غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔سومیا نے کہا کہ کمیٹی بدھ کو لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے ساتھ معاملے پر بحث کرے گی اورسزامقرر کرے گی۔لوک سبھا اسپیکر مہاجن نے آپ لیڈر بھگونت مان کی طرف سے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں تحقیقات کے لیے 25/ جولائی کو کمیٹی تشکیل دی تھی، مان نے 21/ جولائی کو فیس بک پر اپنے گھر سے پارلیمنٹ ہاؤس تک کے سفر کی ویڈیو گرافی کرکے ا س کو فیس بک پر ڈالا تھا۔سومیا کے علاوہ کمیٹی کے 9 ارکان میں میناکشی لیکھی، ستیال سنگھ، آنندراؤ اڈسل، بی مہتاب، رتنا ڈے، تھوٹا نرسمہن،کے سی وینو گو پال اور پی وینو گوپال شامل تھے۔


Share: